• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کے وزیر سمیت 11 گرفتار

شائع July 9, 2015 اپ ڈیٹ July 10, 2015
— ڈان نیوز اسکرین گریب
— ڈان نیوز اسکرین گریب

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے انسداد کرپشن اور احتساب کے لیے حال ہی میں قائم ہونے والے کمیشن نے اپنی پہلی کارروائی میں صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، ٹھیکیوں میں گھپلے، غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کے الزامات ہیں۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے مائن اینڈ مینرل سیکنڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء اور سابق وزیر معدنیات محمود زیب، سابق سیکرٹری معدنیات شاولی ،کمشنر بنوں عصمت، جیالوجسٹ نوریز، سابق وزیر کے فرنٹ مین اختشام اور ڈائریکٹر لاسنز سمیت 10 کو گرفتار کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایبٹ آباد میں پانچ سو ایکڑ اراضی صرف چودہ ہزار روپے پر تیس سال کے لئے لیز پر دی اور ان پر مذکورہ اراضی سے غیر قانونی طور پر پچاس ہزار ٹن معدنیات بھی نکالنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر محمود زیب اور گرفتار ہونے والے دیگر نو افراد نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 09, 2015 08:20pm
zara hatt key
Israr Muhammad khan Jul 09, 2015 10:05pm
سب ٹوپی ڈرامہ ھے وزیر صاحب مرکزی نیب کو مطوب تھا ان سے بچانے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ھے خٹک صاحب نے عوام کو دھوکہ دینے اور سیاسی نمبرز سکور کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا ایک یہ تاثر دینے کی کوشش ھورہی ھے کہ ھمارا صوبائی نیب آزاد ھے دوسرا یہ کہ ھم اپنے وزیر کو بھی گرفتار کرسکتے ھیں کل پرسوں وزیر صاحب کی ضمانت ھوجائیگی اور پی ٹی آئی کی واہ واہ ھوجائیگا

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024