• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

حکومت ہاکی میں ناکامی کی ذمہ دار، کوچ

شائع July 7, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان ہاکی کے کوچ شہناز شیخ نے ٹیم کے ریو اولمپک میں کوالی فائی نہ کر نے کا الزام حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی نے ٹیم کی تیاریوں کو بری طرح متاثر کیا۔

پاکستان نے ریو اولمپک کیلئے کوالی فائنگ راؤنڈ سمجھے جانے والے ’ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ‘میں انتہائی خراب پرفارمنس دکھاتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے جب گرین شرٹس کسی اولمپک مقابلے کا حصہ نہیں ہو ں گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ٹیم کی اسلام آباد واپسی پر شہناز نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ٹیم کو مناسب فنڈز نہیں دیے۔

’بطور ہیڈ کوچ میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن میں فیڈریشن، وزارت اور حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کرتا آیا ہوں۔فنڈز کی قلت کی وجہ سے ہم مناسب ٹریننگ نہیں کر سکے‘۔

’ہم ہاکی کا ڈھانچہ بنانے کیلئے فنڈز لگانا ہوں گے اور کھلاڑیوں کی مالی معاونت کرنا ہو گی، جن کے پاس معاہدے تک نہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ بیلجیم میں کھلاڑیوں کو صرف 20 ڈالرز یومیہ الاؤنس مل رہا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان 2014 ورلڈ کپ میں بھی کوالی فائی نہیں کر سکا تھا اور 2012 لندن اولمپک میں اس کی ساتویں پوزیشن رہی تھی۔ اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jul 07, 2015 08:39pm
He is 100 % right. For God sake government if do u have one drop of true pakistani blood then do some right things. otherwise God will definatily show you in day of judgement who make universe its mean God make hell also.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024