• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میگا کرپشن کیسز کی فہرست ، وزیر اعظم کا نام شامل

سپریم کورٹ میں فہرست نیب نے جمع کروائی گئی ہے۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
سپریم کورٹ میں فہرست نیب نے جمع کروائی گئی ہے۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 150 میگا کرپشن کیسز سے متعلق فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے نام بھی شامل ہیں۔

نیب نے جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں کام کرنے والے عدالت عظمی کے بینچ کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری شجاعت سمیت کئی اہم رہنماوں کے خلاف مالی بےضابطگیوں، اراضی اسکینڈل اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کیسز کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 150 میں سے 50 کیسز مالیاتی بے ضابطگیوں، 50کیسز اراضی اسکینڈل اور 50 اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ہیں۔

مالی بے ضابطگیوں میں 22کیسز میں انکوائری (تحقیقات) ، 13 انویسٹی گیشن (تفتیش) ،15کیسز میں ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔

اراضی اسکینڈل میں 29 انکوائری کے مرحلے میں، 13 انویسٹی گیشن، 8 میں ریفرنس دائر کیے گئے۔

اختیارات کے ناجائز استعمال میں 20 انکوائری، 15 انویسٹی گیشن، 15 میں ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔

نیب کی فہرست میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف شامل ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف پر رائیونڈ سے شریف فیملی ہاوس تک 126 ملین کی سڑک تعمیر کرنے کے الزام میں انکوائری کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ذرائع سے زائد اثاثہ جات بنانے پر انکوائری جاری ہے، اسحاق ڈار پر 23 ملین پاونڈ کے ساتھ ساتھ 3٫488 اور 1250 ملین ڈالر کے خرد برد پر انکوائری کی جا رہی ہے۔

سابق صدر زرداری کے خلاف ذرائع سے زائد اثاثہ جات بنانے پر کیس زیر سماعت ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر 22 ارب اور ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر کے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کے خلاف معلوم ذرائع سے زائد آمدن پر انکوائری جاری ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خلاف 2.428 ارب روپے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چئیرمین ای او بی آئی (اولد ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن) ظفر گوندل کے خلاف 567 ملین روپے کی کرپشن کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف آر پی پی کیس میں انکوائری جاری ہے۔

سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف ذرائع سے زائد آمدن کے 100 ملین روپے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات پر انکوائری جاری ہے۔

سابق سیکرٹری انفارمیشن حسین حقانی کے خلاف 3 نجی کمپنیوں کو ایف ایم لائسنس جاری کرنے پر انکوائری جاری ہے۔

حسین حقانی کے خلاف خرد برد کے الزامات میں رقم کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔

این آئی سی ایل کے سابق چئیرمین ایاز خان نیازی کے خلاف 2 ارب روپے کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔

سابق چئیرمین این آئی سی ایل عابد جاوید اور دیگر کے خلاف 100 ملین روپے کرپشن کی انکوائری ہو رہی ہے۔

سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف 80٫56ارب روپے کرپشن پر مقدمہ جاری ہے۔

نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فنانشل اسکیم میں تاندیانوالہ شوگر ملز کے خلاف 700ملین روپے خرد برد کی انکوائری چل رہی ہے۔

شون گروپ کے خلاف 1٫245ارب روپے کے دانستہ قرض نادہندگی کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

یونس حبیب کے خلاف 3ارب روپے کی دانستہ قرض نادہندگی کی تحقیقات بھی رپورت کا حصہ ہے۔

تبصرے (17) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 07, 2015 01:10pm
in sab ko kisiy ehsaan ya dhamkiy key badley muaaf mat kijiye ga
ahsan Jul 07, 2015 02:41pm
in logon ko kia hona ha court in ki han.naab inka ha.faisla hoty hoty e 20 30 saal lag gain gay.loot meelaa ha pakistan politician ka.
Yusuf Awan Jul 07, 2015 02:50pm
Operation clean up is required.....
Imran Jul 07, 2015 04:33pm
thats y nawaz going to saudia arabia. again he will got relaxation. but a from samal karyana store a thief can theaft a bread he should be punish.
obaid Jul 07, 2015 04:37pm
Well done Pak Army . Not a single soul named for corruption . This should be the way . Our very neat and clean force and we are really proud of you .
nasreen Jul 07, 2015 07:59pm
it is our money. let us decide as public.
Israr Muhammad khan Jul 07, 2015 08:05pm
فہرست میں حیران کن طور پر تمام نام سیاست دانوں کے ھیں جس سے معلوم ھوتا ھے کہ نیب صرف سیاستدانوں کے لئے بنائی گئی ھے نیب نے یہ بھی تسلیم کیا ھے کہ کوئی کیس ختمی نہیں چند میں انکوائری جاری ھے کچھ ابتداء میں ھیں ایسا معلوم ھوتا ھے کہ اس ملک میں سارے سیاستداں چور ڈاکو ھیں باقی سب فرشتے ھیں یہ فہرست یک طرفہ پروپیگنڈہ کے لئے بنائی گئی ھے بیوروکریسی اسٹبلشمنٹ بزنس ٹائیکون وغیرہ کا نام شامل نہیں امدنی سے زیادہ اساسے تو لاکھوں لوگوں کے پاس ھیں انکے نام فہرست میں کیوں شامل نہیں یہ یونس حبیب وہی شحص ھے جس کے زریعے اظہر حان کیس میں سیاستدانوں کو پیسے دینے کا الزام لگایا گیا تھا مگر جس کے کہنے وہ رقم تقسیم ھوئی تھی انکا نام کوئی بھی نہیں لے سکتا حمید گل نے ٹی وی پر اعلانیہ کہا تھا کہ سابقہ فوجیوں کے ساتھ آمدنیوں سے زیادہ سرمایہ یا اساسے ھیں
khan Jul 07, 2015 10:11pm
@Israr Muhammad khan corruption ko defend ke rahe ho. iske naam nahi hain uske nahi hein. tou jis k hein unke bhi nikal dein ?u mean that ?
zubair baloch Jul 07, 2015 11:42pm
e ghareeb awam ki khoon paseni ki kamai hai aise leaders ko sakht sakht saza honi chae ?
zubair baloch Jul 07, 2015 11:42pm
e ghareeb awam ki khoon paseni ki kamai hai aise leaders ko sakht sakht saza honi chae ?
junaid Jul 08, 2015 02:29am
WE ALL PAKISTANI PROUD YOU....ALLAH AAP KO SABIT QADAM RAKHE
[email protected] Jul 08, 2015 02:32am
WE ALL PAKISTANI PROUD ON YOU..ALLAH AAP KO SABIT QADAM RAKHE...
salim mandvawala Jul 08, 2015 02:41am
i cant understand why we are so helpless to do justice. Thats all. regards salim mandvawala
Syed Kabir Wasti Jul 08, 2015 02:42am
Supreme Court should it self look into this Mega Corruption and Justice and transparency should be there.
Masood Khan Jul 08, 2015 04:11am
What about Musharraf, possessing a gifted flat in London worth only 45 crore rupees, another gift of farmland by ADBP in Islamabad and he has built a palatial residence over there, has not revealed source of income for it. Perhaps, he has revealed in nomination form to ECP that he has bank account of rupees 78 crores. Retired Army Chief and look towards his wealth, which none other, he himself has revealed. Where is NAB, FIA, Anti Corruption Agencies and internal, self cleansing mechanism of Army.
WIQAS AHMAD Jul 08, 2015 01:49pm
15sec ki saza dene se giriftar na krna behtar hy
WIQAS AHMAD Jul 08, 2015 01:49pm
@ahsan agree

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024