• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

"نجم سیٹھی بہت 'چالاک' انسان ہیں"

شائع July 7, 2015
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ وہ  اس دھاندلی پر قوم سے معافی مانگیں۔— ڈان نیوز اسکریب گریب۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دھاندلی پر قوم سے معافی مانگیں۔— ڈان نیوز اسکریب گریب۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے سابق نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی پر عامِ انتخابات 2013 میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی نگران حکومت غیر جانبدار نہیں تھی اور وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ملی ہوئی تھی جس نے تمام انتظامی فیصلے رائے ونڈ سے کروائے۔

پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کے بعد ہونے والے تبادلوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی بہت "چالاک" انسان ہیں اور انتخابات کے دوران انہوں نے نہ سیکریٹری داخلہ کو تبدیل کیا اور پولنگ اسٹیشنز کا 50 فیصد اسٹاف بھی ایجوکیشن کے محکمے سے تعینات کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حکومت نے نجم سیٹھی کو کئی طرح کی مراعات دیں اور انہیں پی سی بی کا چیئرمین بنا کر فائدے پہنچائےگئے۔

عمران خان نے کہا کہ سب سے منظم دھاندلی صوبہ پنجاب میں کی گئی جہاں پر اضافہ بلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کروائی گئی اور اس کا وہ پہلے بھی ذکر کرچکے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام "جائزہ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 35 پنکچر کی بات سب سے پہلے مرتضیٰ پویا نے کہی تھی جو نواز شریف کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلیفون کال کی بنیاد پر تھی اور خود مرتضیٰ پویا نے حال ہی میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس کی تصدیق بھی کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 35 پنکچر والی بات پر ان کی دوسری سورس ڈاکٹر اعجاز ہیں جو لندن میں ہیں اور انہوں نے یہ فون کال کی ٹیپ خود سنی تھی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہوں نے 35 پنکچر کو سیاسی بیان اس وجہ سے کہا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے جس کی ہمارے پاس سورس بھی موجود ہے اور اس کی ذرا بھی یہ مطلب نہیں کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اعجاز اور مرتضیٰ پویا آج بھی اپنے بیان پر کھڑے ہیں کہ یہ بات ہوئی تھی۔

اس سوال پر کہ اگر 35 پنکچر والی بات درست ہے تو عبدالحفيظ پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے نجم سیٹھی سے سوال کیوں نہیں کیا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کمیشن کے کارروائی کے سامنے جو باتیں کی ہیں ان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ 35 نہیں بلکہ اس سے زیادہ پنکچر لگائے گئے

“آج بھی تمام الزامات پر قائم ہوں”

انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے سارے الزامات پر قائم ہیں اور کچھ الزامات ایسے بھی ہیں جو ابھی تک جوڈیشل کمشین کے سامنے پیش ہی نہیں کیے گئے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اب تک انہوں نے جن جن افراد کے نام لیے ہیں وہ سب اس منظم دھاندلی کا حصے تھے اور انہیں ایک منصوبے کے تحت یہ کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام ثبوت اپنے وکیل عبدالحفيظ پیرزادہ کو دے چکے ہیں اور قانونی طور پر وہ جو بہتر سجھتے ہیں انہیں اپنے دلائل کے ساتھ کمیشن کی کارروائی میں پیش کررہے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 07, 2015 11:36am
TUM BHI TO BOHAT CHALAAK HO?
Israr Muhammad khan Jul 07, 2015 07:04pm
جوڈیشل کمیشن میں اپ کے وکیل نے اس بارے بات تک نہیں اور حان اپ خود بھی تسلیم کرچکے ھیں کہ یہ ایک سیاس بیان تھا الزام وہ ھوتا جسکا کوئی ثبوت یا گواہ ھو اپ کے ساتھ نہ ثبوت ھے نہ گواہ اس تو اپ اس سے پیچھے ہٹ گئے اپ کے وکیل پیرزادہ نے اپ کو بتایا تھا کہ وہ صرف اس چیز پر بات کریگا جسکا کوئی ثبوت ھو اس وجہ سے اپ نے سب سے بڑے دو گناہ گاروں افتخار چودھری اور نجم سیھٹی کو کیس سے نکال لیا تھا کیونکہ اپ کنٹینر پر بیٹھ کر غلط الزامات لگائے تھے اب اپنی شرمندگی چُھپانے کیلئے ادھر اُدھر کی باتیں کررہے ھو شرم تو مگر اتی نہیں

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024