• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

صرف 5 منٹ میں اپنا اے سی خود تیار کریں

شائع July 6, 2015 اپ ڈیٹ May 21, 2017
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے مگر بڑھتی لوڈشیڈنگ نے حال خراب کر رکھا ہے اور اگر آپ کے گھر میں ائیر کنڈیشنر نہیں تو یہ گرمی قیامت ڈھانے کے لیے تیار ہے۔

مگر یوٹیوب کے ایک صارف کو توقع ہے کہ آپ اس گرم موسم کو ایک گھریلو ساختہ اے سی صرف 5 منٹ میں تیار کرکے شکست دے سکتے ہیں جس کے لیے زیادہ چیزیں بھی درکار نہیں بس ایک برقی پنکھا، ایک بڑا ڈبہ جس میں 25 لیٹر تک پانی آسکے، پولیسٹرین لائنر، پی وی سی پائپ اور برف۔

سب سے پہلے تو ڈبے کے ڈھکن پر آری سے پنکھے کے منہ جتنا سوراخ کریں اور اس کے بعد ڈبے کے درمیان 3 مکمل گول سوراخ کریں۔

3 سوراخ کرنے کے بعد ڈبے کے اندر پولیسٹرین لائنررکھ دیں اور پھر ان سوراخوں میں سے آری کی مدد سے ایک پھر لائنرز مین سوراخ کریں۔

پھر ان سوراخوں میں 3 پائپ کے ٹکڑے لگادیں۔

پھر ایک چھوٹا سا برقی پنکھا لیں اور اسے ڈھکن میں کیے گئے سوراخ پر رکھ دیں اور ڈبے کو منجمند پانی سے بھردیں۔

اب کچھ کاغذی جھالریں پائپس کے ٹکڑوں پر ٹیپ کی مدد سے چپکا لیں تاکہ پنکھے کی ہوا کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اب اس پنکھے کو کسی 15 واٹ کے شمسی پینل سے لگالیں اور 5 گھنٹے تک گھریلو ساختہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیں۔

لگ بھگ 2 سے 3 ہزار میں بن جانے والے اس اے سی کو اس یوٹیوب صار کے مطابق 41 سے 46 ڈگری درجہ حرارت میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Qudratullah Jul 06, 2015 05:22pm
یوٹیوب چلانے کا طریقہ بھی بتاو. دنیا کا واحد اسلامی ملک
MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 06, 2015 06:12pm
kiyaa aapko yaqeen hey ki yeh airconditioner hey??
Hamid Awan Jul 07, 2015 04:19am
Youtube pe is video ka link snd kre.
Asad mehboob Jul 07, 2015 12:44pm
@Qudratullah www.playit.pk

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024