• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: 8 افغان بچے دفتر خارجہ کے حوالے

شائع July 6, 2015
—  فائل فوٹو/ اے پی
— فائل فوٹو/ اے پی

لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 8 افغانی بچوں کو دفتر خارجہ کے حوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ڈائریکٹر فاطمہ شیخ نے بتایا ہے کہ یہ بچے افغانستان کے علاقے نورستان سے غیر قانونی طور پر ایک مدرسے میں تعلیم کے لیے لائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو اس وقت بازیاب کروایا گیا جب امین نامی ایک شخص انہیں خاموشی سے واپس لے جارہا تھا۔

فاطمہ شیخ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تین ماہ تک قیام پذیر رہنے والے ان بچوں کو اب دفتر خارجہ کے حوالے کردیا، جنہیں جلد افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 06, 2015 06:33pm
tum ney kiya kiya -- woh to pehley hi wapis jaa rahey they? bas yeh ki wapsi ka daoraniya lamaba ho giya? bas fak itan parha pehley unhoN ney bas sey jaana tha ab sarkaari kharch par havai jehaz sey wapsi hogi....yeh phurtiyan kis ko kiya dikhaney key liye?

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024