• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مشرف کی قادری کو دورہ کراچی کی دعوت

شائع July 6, 2015
سابق آرمی چیف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انھیں کراچی میں ملاقات کی دعوت دی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سابق آرمی چیف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انھیں کراچی میں ملاقات کی دعوت دی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے مابین اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

عوامی تحریک کے ایک عہدیدار کے مطابق سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انھیں ملاقات کے لیے کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

تاہم مذکورہ عہدیدار نے اس حوالے سے نہیں بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سابق صدر پرویز مشرف کی یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز مشرف اور سربراہ عوامی تحریک کے مابین ملک میں بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ ہفتے تقریباً 7 ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے، وہ 3 دسمبر2014 کوعلاج کے لیےبیرون ملک گئے تھے۔

کراچی میں تنظیم سازی کی ضرورت ہے، مشرف

علاوہ ازیں اتوار کو کراچی کے جونا گڑھ لان میں افطار پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کو کراچی میں بڑے پیمانے پر تنظیم سازی کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوزکے مطابق پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے قانونی مسائل جلد حل ہوجائیں گے اوراس کے بعد وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک نئی سیاسی قوت کی ضرورت ہے اور سب کو مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 06, 2015 08:54am
khoob maza ayey ga jab do divaaney mil bhetteyN gey
Altaf Jul 06, 2015 04:22pm
0+0= 0
Altaf Jul 06, 2015 04:22pm
0+0= 0

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024