• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد 'دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت'

شائع July 6, 2015
ڈان تصویر۔
ڈان تصویر۔

اسلام آباد: گزشتہ کئی زور سے اسلام آباد کے شہریوں کو ایک بل بورڈ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہورہی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت کو دنیا کا دوسرا سب سے خوبصورت دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔

تاہم سب سے پہلے ان کے ذہنوں میں یہ سوال آتا ہے کہ اس دعویٰ کی تشہیر سے قبل کیا معیار اپنایا گیا۔

اسلام آباد کے ایک رہائشی نعیم احمد کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی وے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈرائیو کر رہے تھے جب ان کی اس بورڈ پر نظر پڑی جو I-8 چوک پر لگا ہے۔

بورڈ پر وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر کے ساتھ زیرو پوائنٹ انٹرچینگ کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

نعیم صاحب کے مطابق ان کی بیوی نے کہا کہ اگر اسلام آباد واقعی دنیا کا دوسرا سب سے خوبصورت دارالحکومت ہے تو ہم سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی خوبصورتی کے حوالے سے سنتے رہتے تھے لیکن ہمیں یہ علم نہیں تھا کہ یہ دنیا کا دوسرا سب سے خوبصورت دارالحکومت ہے۔

کمپنی کی ملکیت میں چلنے والے بورڈ کے ایک نمائندے محمد علی کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈ پر لگانے کے لیے اشتہار ملتے رہتے ہیں لیکن سی ڈے اے سے معاہدے کے تحت وہ بھی انہیں استعمال کرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے نے یہ اشتہار اسلام آباد ہائی وے کو وسعت دینے کے کام سے قبل لگایا تھا۔ ہمیں اشتہار کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔

دوسری جانب متعدد ویب سائٹس نے دنیا کے دس خوبصورت ترین دارالحکومت کی خبر شائع کی ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے جس کے بعد اسلام آباد کا نمبر آتا ہے۔

اس فہرست میں برلن تیسرے، واشنگٹن چوتھے، پیرس پانچویں، روم چھٹے، ٹوکیو ساتویں، بڈاپسٹ آٹھویں، اوٹاوا نویں جبکہ ماسکو دسویں نمبر پر ہے۔

سی ڈی اے ایک افسر نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب یہ اشتہار لگایا جارہا تھا، انہوں بھی اس کی رینکنگ کے معیار کے بارے میں سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ سبز علاقوں، منصوبہ بندی، انفرااسٹرکچر اور پہاڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رینکنگ جاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین اور منصوبہ بندی والے شہروں میں سے ایک ہے اور اسی وجہ سے اسے اس فہرست میں دوسرا نمبر ملا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Ishtiaq Jul 06, 2015 07:24am
Being pilot I have seen so many beautiful capitals in the world and according to Google and my experience this is not true.
Muhammad Ayub Khan Jul 06, 2015 08:49am
jab koyi dawa kiya jataa hey to kuch standards bhi hotey heyN - me'yaar safaayi hey to aabpara ya kisiy bhi market ko leyleyN-- me'yaar markets heyN to kisi bhi juma bazaar mangal bazaar ya atwar bazaar ko ley leyN- me'yaar sabza hey to Metro bus servis ki wajah sey torh phorh ko ley leyN - china chowk leyLeyN- zeropoint ley LeyN to Aap ko khud hi boht si bateyN samajh Aa jayeN gi--yeh davaa usi tarh ka hey jeyseyhumarey NUST waley dawa kartey heyN -ki humariy university dunya ki pehli 500 universitiyoN meyN sey eik hey
محمدیار ۔ Jul 06, 2015 04:29pm
یہ بات صحیح ہو سکتی تھی ، مگر آج نہیں۔ آج سے 20 سال قبل کا اسلام آباد اور اسکی layout۔کو دیکھ کر یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی تھی، E-7 اور F سیکتر کے علاوہ کبھی اسلام آباد کے آئ نائں اور آئ 11 اور جگہ جگہ زمین پر قبضوں کو دیکھ کر یہ دنیا کی سب سے زیادہ MISMANAGED شہر لگتا ہے۔ نہ جانے CDA کو کنسی غلط فہمی ہو گئ۔
Rizwan Jul 06, 2015 06:18pm
http://www.abcnewspoint.com/top-ten-most-beautiful-capitals-in-the-world/

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024