• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہاکی ورلڈ لیگ آسٹریلیا کے نام

شائع July 6, 2015
ہاکی ورلڈ لیگ کی فاتح آسٹریلین ٹیم۔ فوٹو اے ایف پی
ہاکی ورلڈ لیگ کی فاتح آسٹریلین ٹیم۔ فوٹو اے ایف پی

اینٹورپ: ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

میچ میں آسٹریلین کھلاڑی کیرن گوورز نے گول ہونے کے بعد خود اپنے فاؤل کو تسلیم کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کر دی۔

بیلجئیم کے شہر اینٹورپ میں کھیلی جا رہی ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم نے پورے میچ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل آسٹریلین کھلاڑی کیرن گوورز نے گول ہونے کے بعد خود ہی اپنا فاؤل تسلیم کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

اس موقع پر میچ کے ایکسٹرا ٹائم میں جانے کے مکانات پیدا ہونے لگے تھے لیکن میچ ختم ہونے سے صرف چار سیکنڈ قبل آسٹریلیا کو پینلٹی کارنر ملا جس پر کرس کیریلو نے گول کرکے ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کردیا۔

ادھر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ ہاکی ورلڈ لیگ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں برطانیہ نے ہندوستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں برطانوی ٹیم ابتداء ہی سے ہندوستانی ٹیم پر حاوی رہی اور جارحانہ کھیل سے ہندوستانی ٹیم کی تمام تر حکمت عملی ناکام بنا دی۔

برطانیہ نے میچ کے پہلے کوارٹر میں ایک گول کر کے برتری حاصل کی جسے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو دو گول اسکور کر کے مستحکم کر لیا۔

برطانیہ کی جانب سے ایلسٹر بروگ ڈون، ایشلے جیکسن، ایڈم ڈکسن اور بیری میڈلیٹن نے گول کیے جبکہ ہندوستان کی جانب سے میچ کا واحد گول روپریندر سنگھ نے آخری منٹ میں کیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی برطانیہ نے ایونٹ میں تیسری اور ہندوستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024