35 نہیں 70 پنکچرز لگائے گئے، عمران خان
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے پنجاب کے سابق نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی 'پنکچر' لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں نجم سیٹھی نے 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگائے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کےدوران عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ سینئر صحافی اور پنجاب کے سابق نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی پر انتخابات میں 35پنکچر لگانے کا الزام ایک سیاسی بات تھی۔
یہ بھی پڑھیں : 35پنکچروں کی داستان
اتوار یعنی آج کراچی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے۔
35 پنکچرز کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اعجاز نے بھی کہا کہ انھوں نےبھی 35 پنکچرز کی بات سنی ہے جب کہ مذہبی رہنما مرتضیٰ پویا نے بھی 35 پنکچرز کی بات کی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے 35پنکچر سے زیادہ ظلم کیا۔ نجم سیٹھی کو نواز شریف نے نوازا اور دوبار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنایا۔
مزید پڑھیں : سیٹھی کو 'پنکچر لگانے' کا صلہ ملا، عمران خان
ایم کیو ایم کے حوالے بی بی سی کی رپورٹ پر ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 'را' کے سابق سربراہ نے تردید نہیں کی کہ وہ ایم کیوایم کو پیسے نہیں دیتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم ان کے خلاف کیس کرسکتی ہےتو وہ بی بی سی پر بھی کیس کرے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ زرداری فوج مخالف بیان کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اسی لیے دبئی میں ہیں۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں