• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بیٹی کے ہاتھوں مبینہ طور پر باپ قتل

شائع July 4, 2015
— فائل فوٹو/ رائٹرز
— فائل فوٹو/ رائٹرز

مظفر گڑھ: صوبہ پنجاب کے ڈسٹڑکٹ مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا۔

کوٹ ادو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عبدالرحمٰن عاصم کے مطابق مقتول قیصر علی ایک انشورنس کمپنی میں سیلز آفیسر تھا اور اس نے متعدد شادیاں کررہی تھیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق مقتول کی بیٹی مریم نے پستول سے اس پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقتول کے بھائی محمد علی نے بتایا کہ اُس کے بھائی قیصر کو اُس کی بیٹی مریم نے قتل کیا ہے کیونکہ مریم اور اس کی والدہ عائشہ کو یہ شبہ تھا کہ قیصر جائیداد کو اپنے تمام بیوی بچوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کو بھی فروخت کردے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اویس ملک کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیٹی مریم اور اہلیہ عائشہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024