• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ:2ماہ میں 30لاکھ پودے لگانے کا اعلان

شائع July 2, 2015
صوبائی وزیر کے مطابق 10 لاکھ پودے کراچی میں لگائے جائیں گے ۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن
صوبائی وزیر کے مطابق 10 لاکھ پودے کراچی میں لگائے جائیں گے ۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ میں گزشتہ دنوں پڑنے والی شدید گرمی کے بعد اب صوبائی حکومت نے 2 ماہ میں 30 لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے محکمہ بلدیات اور ماتحت اداروں میں فوری طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 1264 افراد ہلاک

جولائی اور اگست کے دوران کراچی میں 10 لاکھ جبکہ صوبے بھر میں 30 لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور موسمی اثرات میں جاری تبدیلی کے پیش نظر شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مضمون پڑھیں : کراچی میں اتنی شدید گرمی کیوں

صوبائی وزیر نے اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس شجر کاری مہم کو فوری طور پر شروع کیا جائے اور مطلوبہ ہدف کو پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہ جولائی اور اگست کے دوران صوبے بھر میں شجر کاری اور صفائی ستھرائی کے سلسلے میں خصوصی طور پر عوامی آگاہی کے پروگرام مرتب کرکے شجرکاری اور اس کے فوائد کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے۔

ویڈیو دیکھیں : کراچی میں شدید گرمی کی وجہ کیا ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے (جون) کے آخری 10 روز میں کراچی میں شدید گرمی کے باعث 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جبکہ بارشیں نہ ہونا بھی شجر کاری نہ ہونے کے باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا کراچی میں گرمی کا علاج مصنوعی بارش ہے؟

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے رفیع الحق کے مطابق درخت لگانے سے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

رفیع الحق کا کہنا تھا کہ کنکریٹ کی عمارتوں نے شہر کا دم گھونٹ دیا ہے اور ہمیں درخت لگا کر اسے بحال کرنا چاہیے۔

تصاویر دیکھیں : کراچی کے شہری گرمی سے پریشان

تقریباً ایک دہائی قبل ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کی شہری حکومت نے شہر کی آلودگی ختم کرنے کے لیے 25 لاکھ ایسے درخت لگائے تھے، جو آلودگی تو کیا ختم کرتے مگر یہ لوگوں میں الرجی کا سبب بننے لگے۔

رفیع الحق کے مطابق پودوں کا یہ انتخاب تحقیق کی کمی کی وجہ سے تھا۔

مزید فوٹوز : کراچی گرمی سے نڈھال

انہوں نے بتایا تھا کہ کراچی کو نیم کے درختوں کی ضرورت ہے، جو اس سخت آب و ہوا کو جھیل سکیں یہ درخت لگانے کا بہترین وقت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024