• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی شہزادے کا 32 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان

شائع July 1, 2015
سعودی شہزادہ الولید بن طلال — اے ایف پی فوٹو
سعودی شہزادہ الولید بن طلال — اے ایف پی فوٹو

ریاض : سعودی عرب کے امیر ترین شخص اور شاہی خاندان کے رکن شہزادہ الولید بن طلال نے اپنے تمام 32 ارب ڈالرز کے اثاثے آنے والے برسوں کے دوران فلاحی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہزادہ الولید نے اپنے 32 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے 20 ویں امیر ترین فرد قرار دیئے جاتے ہیں۔

ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران شہزادہ الولید نے بتایا کہ ان کے تحفے سے مسلم اور غیر مسلم ممالک مستفید ہوں گے اور اس رقم کو بین الثقافتی ہم آہنگی، امراض کے خاتمے، پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی، یتیم خانوں اور اسکولوں کی تعمیر، ڈیزاسٹر ریلیف اور خواتین کی ترقی کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

سعودی شہزادے نے توقع ظاہر کی کہ ' ان کے تحفے سے تحمل، قبولیت، مساوات اور سب کے لیے مواقعوں پر مشتمل بہتر دنیا کی تعمیر ہوگی'۔

شہزادہ الولید کی دولت میں رواں برس 3.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ساڑھے تین ارب ڈالرز اپنے مخیر ادارے کو عطیہ کرچکے ہیں جو کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن اور دی کارٹر سینٹر کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

سعودی شہزادے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بل گیٹس سے بات چیت کی جو کہ دولت کو فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کے حامی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اعلان سے ان کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مستقبل کے منصوبے یا سرمایہ کاری پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Dost M Khan Jul 01, 2015 09:52pm
Wonderfull job #DAWN NEWS
Muhammad Ayub Khan Jul 02, 2015 02:29am
KUCH HO GA TO SAB DEKHEYN
Majid Ali Jul 02, 2015 06:05am
And our ex-PM stolen necklace which suppose to help peoples who lost their houses in natural disaster....
armaan Jul 02, 2015 12:35pm
Salutes Sir

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024