• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

مصر: سینائی میں کاربم دھاکا، 30 فوجی ہلاک

شائع July 1, 2015
— فائل فوٹو/ اے پی
— فائل فوٹو/ اے پی

قاہرہ: مصر کے علاقے سینائی میں فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے اور کار بم دھماکے میں 30 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق واقعہ شیخ زوید ٹاون کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے 6 فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں نے متعدد فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے جبکہ کئی بکتر بند گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مصری فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جرنل محمد سمیر نے بتایا کہ سینائی میں فوج اور شرپسندوں کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے، جہاں انھوں نے 6 فوجی چیک پوسٹس پر حملے کے ساتھ ساتھ ایک کار بم دھماکا بھی کیا ۔

ان کے مطابق حملے میں 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم دیگر فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 30 ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ 70 شرپسندوں نے سینائی کے علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل حکومت کے اہم پراسیکیوٹر ہشام براکات پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے زور دیا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف جاری دوسالہ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد مصر میں اخوان المسلمون نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کی تھی، جس کی صدارت محمد مرسی کررہے تھے۔

مصری فوج کی جانب سے محمد مرسی کی جمہوری حکومت کو ختم کرنے کے بعد اخوان المسلمون کے ہزاروں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے اکثر کو پھانسی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے اور گرفتاری کے خلاف ہزاروں لوگوں نے مصری فوج کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا جس میں سینکڑوں لوگ ہلاک و زخمی اور گرفتار بھی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024