• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ میں 23 سال، شاہ رخ نے ویڈیو جاری کردی

شائع July 1, 2015
شاہ رخ خان —۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا ایف ایم 101
شاہ رخ خان —۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا ایف ایم 101

گزشتہ ہفتے اداکار شاہ رخ خان نے بولی وڈ میں اپنے 23 سال مکمل ہونے کا جشن منایا تھا اور اب آخر کار انھوں نے وعدے کے مطابق اپنے فینز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کردی ہے۔

2 منٹ پر محیط اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو سفید شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں انھوں نے اپنی فلمی کیریئر میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اگرچہ اس ویڈیو میں فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے تاہم کنگ خان نے ٹوئٹر پر یہ بھی کہا ہے کہ یہ ان کی بہترین کوشش نہیں تھی۔

اور جیسا کہ شاہ رخ خان نے یہ ویڈیو کچھ تاخیر سے پوسٹ کی ہے، انھوں نے اس تاخیر پر معذرت بھی کی۔

اپنی انگلیوں پر 23 کا ہندسہ شمار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے پوری دنیا میں موجود اپنے اُن ملین فینز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کی تصویر پوسٹ کی۔

بولی وڈ میں 2 دہائیوں کے کامیاب سفر کے بعد کنگ خان نے اپنے ناقدین کے ساتھ ساتھ ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جو انھیں پسند نہیں کرتے جبکہ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں سائیکلنگ کی ایک ویڈیو بھی بنانا چاہتے تھے تاہم ایسا نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں:فلمی صنعت میں شاہ رخ کے 23 سال مکمل

بولی وڈ کے 100 کروڑ کلب میں شامل شاہ رخ خان کو اگلے برس فلم 'رئیس' میں ماہرہ خان کے ساتھ دیکھا جائے گا جو عید پر ریلیز کی جائے گی۔

جبکہ ان کے فینز 14 سال بعد انھیں فلم 'دل والے' میں کاجول کے ساتھ بھی دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024