• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm

انڈونیشیا میں سی 130 کو حادثہ، 116 افراد ہلاک

شائع July 1, 2015
۔اے ایف پی فوٹو۔
۔اے ایف پی فوٹو۔

مدان: انڈونیشین ایئر فورس کا ایک طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر کے بعد ایک اہم شہر میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں منگل کے روز کم از کم 116 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایئرفورس کا طیارہ سی 130 سماٹرا جزیرے کے 20 لاکھ افراد کے شہر مدان کے رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

ایئرفورس کے چیف اگس سپریاٹنا کے مطابق طیارے میں 113 افراد سوار تھے جن میں 12 عملے کے اراکین اور 101 مسافر تھے۔ ان کے مطابق حادثے میں جہاز میں موجود کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے حادثے سے واپس آئے ہیں اور وہاں کوئی نہیں بچا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک ملبے سے 84 افراد کو نکال کر مدان کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

مدان ایئربیس کے مطابق زیادہ تر مسافر فوجی اہلکاروں کے اہلخانہ تھے۔ حادثے میں کم از کم ایک بچے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زمین پر موجود تین افراد بھی ہلاک ہوئے۔ یہ 51 سال پرانا طیارہ حال ہی میں تعمیر ہونے والے ریائشی علاقے میں گرا تھا جہاں ایک چھوٹا ہوٹل اور ایک مساج پارلر واقع تھا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکار مساج پارلر کے ملبے میں لوگوں کو تلاش کررہے ہیں اور وہ یہ نہیں جانتے کہ وہاں لوگ موجود ہیں یا نہیں۔ اے ایف پی۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024