• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پشاور: بیف، پولٹری کی افغانستان برآمد پر پابندی

شائع June 30, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں گوشت کی آسمان چھوتی قیمتوں میں روک تھام کیلئے پولٹری اور مویشیوں کی افغانستان برآمد پر پابندی لگا دی۔

منگل کو پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود کے دفتر سے جاری ایک سرکلر کے مطابق یہ پابندی کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ایک مہینے تک لگی رہے گی۔

سرکلر میں مزید بتایا گیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ گوشت کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے کو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ دہائیوں سے مٹن، بیف، چکن اور مویشیوں کی غیر قانونی ڈھنگ سے افغانستان برآمد سے رمضان اور عید الضحی جیسے خاص موقعوں پر مقامی مارکیٹ شدید متاثر ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024