• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاک-ہندوستان کشیدگی: ملیحہ لودھی کی اسلام آباد آمد

شائع June 30, 2015
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی۔ —. فائل فوٹو اے پی پی
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی۔ —. فائل فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی وزیراعظم کے ستمبر میں متوقع امریکی دورے پر مشاورت کے لیے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرنے کے علاوہ کئی سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ امریکی دورہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے معمول کے دورے کی نسبت خاصا اہمیت کا حامل ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق اس عالمی فورم پر پاکستانی معاملات میں ہندوستانی مداخلت کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے بارے میں مشاورت کی جارہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس اس عالمی ادارے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگا، اور اس موقع پر اراکین ممالک پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی امن کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم ’2015ء کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا‘ کے موضوع پر ایک سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں پائیدار اہداف پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ قیام امن پر ایک سربراہ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے قیام ِامن کے مشن میں پاکستانی فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد حامل ہے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ جنوبی ملکوں کے تعاون پر ایک سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں پاکستان سرگرمی کے ساتھ حصہ لے گا۔

وزیراعظم دیگر اہم تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودھی کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہندوستان کا معاملہ یقیناً ایک نکتہ ہوگا، لیکن اس بات چیت کے دوران ملیحہ لودھی کے ایجنڈے میں سب سے اہم نکتہ نہیں ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 10:26am
durust taraf durust shakil sey eik qadam-----lekin jab qadam uthey ga us waqat kuch kaheyN gey

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024