• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ڈاکٹر طاہر القادری وطن پہنچ گئے

شائع June 29, 2015
عوامی تحریک کا ایک کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے پوسٹرز اٹھائے کھڑا ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
عوامی تحریک کا ایک کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے پوسٹرز اٹھائے کھڑا ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈاکٹر طاہر القادری کا قافلہ ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن کی طرف رواں دواں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈاکٹر طاہر القادری کا قافلہ ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن کی طرف رواں دواں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی ) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے،جہاں عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ روز غیرملکی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

آج صبح 7 بج کر 40 منٹ پر اُن کے طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کیا,جہاں پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ اگرچہ عوامی تحریک نے پنجاب پولیس سے سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کی 8 گاڑیاں ڈاکٹر طاہر القادری کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک یوتھ فورس کے150 دستے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

ڈان نیوزاسکرین گریب—۔
ڈان نیوزاسکرین گریب—۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال پارٹی کے لاہور چیپٹر کی جانب سے کیا گیا، وہ لاہور ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان واپس آئے ہیں،وہ 3 دسمبر2014 کوعلاج کے لیےبیرون ملک گئے تھے۔

پاکستان عوامی تحریک موجودہ حکومت خصوصاً پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹہرا کر آج بھی سراپا احتجاج ہے۔

یاد رہے کہ 17جون 2014 کو لاہور کا پوش علاقہ ماڈل ٹاؤن اُس وقت میدان جنگ بن گیا جب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر اور تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوامی تحریک کے کارکنان کا پولیس سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 17 افراد ہلاک اور 90سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے خلاف عوامی تحریک نے اپنے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں اسلام آباد میں دو ماہ سے زائد دھرنا بھی دیا تھا۔

پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری کے مطالبے پر سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے گزشتہ برس 13 نومبر کو پنجاب حکومت کی ہدایت پر 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ) تشکیل دی گئی تھی،جس کے ممبران میں کوئٹہ پولیس چیف عبدالرزاق چیمہ، آئی ایس آئی کے کرنل احمد بلال، آئی بی کے ڈائریکٹر محمد علی، ایس ایس پی رانا شہزاد اکبر اور ڈی ایس پی سی آئی اے خالد ابوبکر شامل تھے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا ڈی آئی جی عبدالجبار موقع پر موجود نہیں تھے۔ واقعے کے دوران کانسٹیبل کی ہلاکت کی اطلاع ملی تو اُس وقت کے ایس پی سیکیورٹی علی سلمان نے اپنے ماتحتوں کو فائرنگ کاحکم دیا جس سے پی اے ٹی کے کچھ کارکن ہلاک ہوئے۔

سانحے میں ذمہ دار ٹھہرائے جانے والے سابق ایس پی سیکیورٹی علی سلمان بیرون ملک پرواز کرچکے ہیں جبکہ ایک انسپکٹر عامر سلیم سمیت پانچ پولیس اہلکار جیل میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام ممبران نے واقعے کے مقدمے میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر قانون کے خلاف موجود الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے گناہ قرار دیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 29, 2015 10:41am
ab kiya hoga?
Mohammad Khalid Jun 29, 2015 12:24pm
Qadri sb Gi Aayan Tun Ab ki bar b Ho ga kuch ni, ab Dramy ki agli kist shru ho jay gi. kuch din media pe tamasha ho ga. Qadri sb purjosh khitab krain gay. Qadri sb k perokar / parvano ka josh bhary ga. phir sub Taaen Taaen Fish...................... Yeh Europe ya Canada ni hy bhai, Jahan Insan to insan Janwaron ky haqooq ki paasdari ki jaati hy. Laikan hamary payary Pakistan main to (awam ???) k saath Ghulamon se b badtar slook kiya jaata R koi bolta b ni. Qadri sb media pe cheekh cheekh kr apni rating bra kr wapis apy mulk Canada r "Karkun" phir apny apny ghar/khawar................ kiyu k Pakistan main Insaaf to mily ga ni R silsla e Siyasat o khitabat chalta rhy ga. Parnala whin ka whin rhy ga.
Muhammad Ayub Khan Jun 29, 2015 01:12pm
Dr Sahib ka eik vatan aor bhi hey - Dr sahib - apney vatan to sirf chutti mananey key liye aatey heyN--garmiyoN ki -- do mahenoN ki

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024