• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پشاور: زمین کے تنازع پر چار بہنیں قتل

شائع June 28, 2015
۔فائل فوٹو۔
۔فائل فوٹو۔

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہفتے کو کچھ پڑوسیوں نے زمین کے تنازع پر چار بہنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک جب کہ ان میں سے ایک کے بیٹے کو زخمی کردیا۔

ہشت نگری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ریاض علی شاہ کے مطابق فضل حسین اور ان کے بیٹے مبینہ طور پر اقبال حسین کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ بظاہر ملزمان اقبال حسین کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے جن سے کچھ گھنٹے قبل ان کی تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس افسر کے مطابق زمین کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والے اقبال حسین اور فضل حسین کے درمیان ایک معاہدے پر شدید اختلاف پیدا ہوا تھا جسے گھر کے بزرگ بھی ختم کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقبال حسین اور فضل حسین پڑوسی تھے اور ان کے گھر ساتھ ساتھ واقع تھے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت رقیہ، رانی، ثمرین، اور فرحانہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا لڑکا عبیداللہ مرحوم فرحانہ کو بیٹا ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ فیملی بیان ریکارڈ نہیں کرواسکی ہے جس کے باعث ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ملزمان کے خلاف کچھ شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کو گولیاں لگنے سے کئی زخم آئے ہیں اور وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی لاشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024