• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ

شائع June 21, 2015
پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کر کے یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کر کے یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ فوٹو اے ایف پی

گال: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا تاہم انہوں نے 11.2 اوورز میں 8.11 کی اوسط سے 92 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی تھی اور اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے آٹھ رنز سے زائد کی اوسط سے ہدف کا تعاقب نہیں کیا۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں 76 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں جو سری لنکا میں کسی بھی غیر ملکی باؤلر کی سب سے بہترین باؤلنگ ہے، اس سے قبل شین وارن نے 2002 میں کولمبو کے مقام پر 94 رنز دے کر سات وکٹیں لی تھیں۔

سرفراز احمد نے دوسری اننگ میں تین سری لنکن بلے بازوں کو اسٹمپ کیا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ تین سری لنکن بلے باز ایک اننگ میں اسٹمپ ہوئے ہوں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں دس وکٹ سے فتح اپنے نام کی جو پاکستان کی گزشتہ نو سالوں میں سری لنکا میں پہلی فتح ہے، اس دوران قومی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad khan Khan Yousafzai of Jun 21, 2015 09:25pm
برصغیر کے کھلاڑیوں کو سپن باولروں کے حلاف کمزور کھیلنا جرم سمجھتا ھوں سری لنکا پاکستان بھارت کے کھلاڑیوں کو سپنرز کے کھیلنے میں کوئی دشواری پیش نہیں انی چاہئے ان ملکوں کے بورڈز کو کھلاڑیوں کی اس کمزوری پر سنجیدگی سے غور کرنا ھوگا
naveed Jun 22, 2015 03:48pm
very goooooooooooooooog

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024