• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

'بجرنگی بھائی جان' پاکستان میں ریلیز ہو گی؟

شائع June 21, 2015

پاکستان اور انڈیا کے پس منظر میں بننے والی سلمان خان کی نئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کیا پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن سکے گی؟

بدھ کو ریلیز ہونے والے بجرنگی بھائی جان کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے فلم کی کہانی قوت گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے ٹرین چھٹنے پر انڈیا میں رہ جاتی ہے اور پھر سلمان بچی کو اس کے گھر پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے کشمیر پر بنی بولی وڈ فلمیں مثلاً ایک تھا ٹائگر، ایجنٹ ونود، حیدر اور بے بی پاکستان میں ریلیز نہ ہو سکی تھیں۔ ایسے میں کیا بجرنگی بھائی جان پر بھی پاکستان میں دروازے بند ہوں گے؟

ایک عرصے سے دونوں پروسی ملکوں کے درمیان کشیدہ حالات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاید سلمان خان کے پاکستانی مداح اس عید پر انہیں سینما گھروں میں نہ دیکھ سکیں۔

فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ایور ریڈی پکچرز کے نمائندے زین ولی نے ڈان سے بات چیت میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے۔

زین کے مطابق وہ پر امید ہیں کہ پاکستان میں بجرنگی بھائی جان باقی فلموں کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

‘انڈین فلموں پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’حیدر‘ کشمیر کے مسئلہ پر بنی تھی جبکہ ’ایک تھا ٹائیگر’ اور ’ایجنٹ ونود میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو دکھایا گیا تھا۔

زین نے بتایا کہ فلم ’بے بی‘ پر پابندی لگانے کی وجہ اس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا جانا تھا اور ’بجرنگی بھائی جان ‘ میں کوئی متنازعہ مواد موجود نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم کے بارے میں اب تک کوئی متنازعہ بات نہیں سنی گئی۔

زین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اس فلم کی پاکستان میں ریلیز سے سیسنر بورڈ کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں آئے گا۔

کرینہ اور سلمان کی اسکرین پر واپسی

اداکارہ کرینہ کپور اور سلمان خان آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم باڈی گارڈ میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔ کرینہ اس فلم میں ایک روایتی ہندوستانی خاتون کے طور نظر آئیں گی۔

عاطف اسلم کا گانا

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بجرنگی بھائی جان میں گانا گایا ہے۔ عاطف بولی وڈ کے متعدد اداکاروں کے لیے گانا گا چکے ہیں البتہ سلمان خان کے لیے وہ پہلی مرتبہ گانا گائیں گے۔ اس فلم میں عاطف کی جانب سے گائے ہوئے گانے کا ٹائٹل تو چاہیے رکھا گیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور موجود ہوں گی۔

نوازالدین صدیقی مقبول رپورٹر کے طور پر؟

اطلاعات کے مطابق نوازالدین اس فلم میں ایک مقبول رپورٹر کے طور پر نظر آئیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

راشد نذیر Jun 21, 2015 04:02pm
ہمیں کیاپروا کہ ریلیز ہوتی ہے کہ نہیں مگر بھارتی فلموں کے دیوانے شائقین پر تو یہ خبر بجلی بن کر گری ہو گی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024