• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ممبئی: زہریلی شراب پینے سے 74 ہلاکتیں

شائع June 20, 2015
۔ — رائٹرز فوٹو
۔ — رائٹرز فوٹو

ممبئی: انڈیا میں دیسی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی۔

ممبئی کے ڈپٹی پولیس کمشنر دھنان جے کلکرنی نے بتایا کہ جمعہ کی رات زہریلی شراب پینے سے 53 ہلاکتیں واقع ہوئی تھیں لیکن ہفتہ کی دوپہر تک اس تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 21 متاثرین کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کمشنر کے مطابق، غیر قانونی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدھ کی صبح شروع ہوا تھا اور آج بھی ہسپتالوں میں کچھ متاثرین کو لایا گیا۔

کلکرنی نے بتایا کہ ممبئی کی نواحی کچی آبادی ملد میں زہریلی شراب کی تقسیم اور فروخت میں ملوث پانچ افراد کو حراست جبکہ آٹھ پولیس اہلکاروں کو ’کوتاہی اور لاپرواہی‘ برتنے پر معطل کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ پورے ہندوستان میں غیر لائسنس یافتہ انتہائی سستی شراب کا استعمال عام ہے۔

اس سے پہلے سال 2004 ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے تقریباً ایک سو ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

رواں سال جنوری میں شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کے قریب 31 سے زائد افراد زہریلی شراب کی نذر ہو ئے ۔

اکتوبر، 2013 میں پولیس نے اتر پردیش میں تین درجن کے قریب ہلاکتوں کے بعد پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

سال 2011 مشرقی بنگال میں زہریلی شراب کی وجہ سے 170 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024