• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: لیاری گینگ وار کے 5 ’کارندے‘ ہلاک

شائع June 20, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں سیکیورٹی فورسز نے دو مخلتف کارروائیوں میں گینگ وار کے پانچ مبینہ کارندوں کو ہلاک کردیا۔

ہفتہ کو سندھ رینجرز کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ رینجرز اور پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جب ملزمان کے ٹھکانے پر پہنچے تو گینگ وار کے ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 افراد ہلاک جبکہ ان کے دیگر کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مجید عرف رکشے والا، عبدالصمد عرف مُلا اور امام بخش عرف خیرو کے ناموں سے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسرا مقابلہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں ایک مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ہوا، جس میں دو ملزمان ارسلان عرف مُلا اور جنید عرف کاکا ہلاک ہوئے۔

دونوں کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا جو لیاری میں عزیر جان بلوچ کا حریف گروپ بتایا جاتا ہے۔

رینجرز کے جاری بیان کے مطابق، پانچوں ملزمان اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور بھتے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

سیکیورٹی حکام نے ان کارروائیوں میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024