• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہری پور این اے-19 پر دوبارہ انتخابات کا حکم

شائع June 19, 2015
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

اسلام آباد: آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہری پور میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے این اے-19 پر دوبارہ انتخابات کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ حکم جسٹس جوا د ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے ہری پور میں منعقدہ انتخابات سے متعلق نظرثانی کی ایک درخواست کی سماعت کی اور نئے انتخابات کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ مئی 2013ء کے عام انتخابات کے دوران اس حلقہ انتخاب سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار عمر ایّوب نے کامیابی حاصل کی تھی۔

بعد میں اس حلقے میں دوبارہ گنتی کے کی گئی اور ان کے حریف راجہ عامر زمان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

جنوری 2014ء کے اواخر میں عمر ایوب خان نے این اے-19 کی نشست پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے سات پولنگ اسٹیشنوں پر عامر زمان خان کے خلاف 2852 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی، عامر زمان نے 2263 ووٹ حاصل کیے تھے۔ واضح رہے کہ ان پولنگ اسٹیشنوں پر 2013ء کے عام انتخابات کے دوران عوام اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے تھے۔

تاہم راجہ عامر زمان نے ان نتائج کو ایک انتخابی ٹریبیونل میں چیلنج کردیا تھا۔

اس ٹریبیونل کی جانب سے عمر ایوب کو کامیاب امیدوار قرار دیے جانے کے بعد عامر زمان نے اس انتخابی ٹریبیونل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ٹریبیونل کے فیصلے کو معطل کردیا۔ نظرثانی کی ایک درخواست کے تحت اس مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ہری پور کے حلقہ انتخاب این اے-19 میں دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024