• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ملک بھر میں ’نظامِ اذان‘ مقرر کرنے کا فیصلہ

شائع June 18, 2015
دو ماہ قبل تمام مساجد میں  نمازوں کی ایک ہی وقت میں ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا تھا — فائل فوٹو/ اے ایف پی
دو ماہ قبل تمام مساجد میں نمازوں کی ایک ہی وقت میں ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا تھا — فائل فوٹو/ اے ایف پی

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں اذان کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا پر زور دیا کہ وہ آذان کی براڈ کاسٹ کے لیے ایک ہی وقت مقرر کریں۔

اذان کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ حکومت ’نظامِ صلوٰۃ‘ پر علماء اور اسکالرز کی مشاورت سے عملدرآمد کروائے گی۔

مزید پڑھیں: تمام فرقوں کیلئے ایک ہی اوقات اذان،نماز؟

انھوں نے یہ واضح کیا کہ ’نظامِ صلوٰۃ‘ پر عملدرآمد کروانے کے لئے پولیس کی مدد نہیں لی جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دو ماہ قبل ملک بھر میں تمام مسالک کی مساجد میں پنج وقتہ نمازوں کی ایک ہی وقت میں ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر اس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عملدرآمد کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد کروانے میں حکومت کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکساں نظام صلوٰۃ ابتداء میں ہی ناکام؟

حالانکہ امام کعبہ ڈاکٹر خالد الغامدی نے اپنے اسلام آباد دورے کے دوران اس اقدام کی توثیق کردی تھی، تاہم اسلام آباد میں مساجد کے امام خود اپنے مقرر کردہ نمازوں کے اوقات پر عمل کرتے ہوئے پائے گئے۔

یہاں تک کہ سرکاری دفاتر میں قائم مساجد میں بھی اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے تاہم زبانی طور پر مساجد کے پیش اماموں کی جانب سے اس ’نظامِ صلوٰۃ‘ کی مخالفت یا مزاحمت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور نے اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے موسم گرماو سرما کے دوران اذان و جماعت کا نظام الاوقات تیار کیا تھا، جس پر محکمہ موسمیات اور تین اہم مسالک، اہلِ حدیث، حنفی اور اہل تشیع کے ساتھ مشاورت کی گئی تھی۔

تبصرے (3) بند ہیں

انوار Jun 18, 2015 01:37pm
یہ ممکن نہی ہے، کیوں کہ آپ کے ملک کے اندر اوقات ہی مختلف ہیں، جیسا کہ کشمیر سرحد، بلتستان، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں اوقات میں تضاد ہے، ایسا توممکن ہی نہی، ہاں اگر آپ سورج کو روک دیں تو ایک الگ بات ہو سکتی ہے، یا غروب سورج کو دوبارا نکال لیں، یا طلوع ہوے سورج کو دیگر ملک کے ساتھ طلوع کرائیں، دوسرا یہ بھی ممکن نہی کہ ایک ہی وقت میں نماز کی ادائگی ہو سکے، کیوں کہ صلوٰت کے تین اوقات ہیں، اول جسے افضل وقت کہا جاتا ہے، پھر وسطہ، اور پھر آخری وقت، اور یہ میرے نبیﷺ کی سنت مبارکہ ہے آپ اسے بھی نہی بدل سکتے، بجائے ایسی غیر ضروری سرگرمیوں کہ منسٹر سب ایسا کریں اپنی کوئی اچھی سی عینک بنوائیں اور پورے عالم اسلام کے ساتھ رمضان اور عیدین منانے کا کوئی طریقہ کریں جس سے امت میں یگانگت بھی آے گی اور عالمی اتحاد کا پیغام بھی جاے گا۔ شکریہ
Abid Maqsood Jun 18, 2015 04:50pm
This will bring religious harmony among sects,,
عائشہ بخش Jun 19, 2015 12:07am
مسلم لیگ نواز کی تجربہ کار حکومت ہے ۔ اس ہی طرح ناایشوز کے ذریعے پانچ سال پورے کرے گی ۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024