• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

"نریندرا مودی موبائل ایپ" تیار

شائع June 18, 2015

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور بڑھتے ہوئے "نریندرا مودی موبائل ایپ" لانچ کردی ہے، جس کے ذریعے فوری اپ ڈیٹس ملنے کے ساتھ ساتھ مودی کی جانب سے براہ راست پیغامات اورای میلز بھی موصول ہو سکیں گی۔

دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب اس ایپ کا مقصد عوام کو وزیراعظم نریندرا مودی سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ آئیڈیاز اور تجاویز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس ایپ کی لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا "نریندرا مودی موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے، جو موبائل کے ذریعے منسلک رہنے کی اجازت دیتی ہے"۔

مودی کا مزید کہنا تھا "یہ موبائل ایپلی کیشن کئی جدید خصوصیات کی حامل ہے جسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، آپ کی رائے کو خوش آمدید کہا جائے گا"۔

جبکہ ایپ کی تفصیلات میں درج ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے کہیں بھی کسی بھی وقت باخبر رہیں اور وزیراعظم مودی کی طرف سے براہ راست پیغامات اورای میلز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ اپنے 'من کی بات' کریں۔

دوسری جانب اس موبائل ایپ کے ذریعے مودی کی زندگی کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی حکومت کے اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024