• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

شائع June 17, 2015
فوٹو اے پی پی
فوٹو اے پی پی

کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔

کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی میں شامل علمائے دین سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر نہ آنے کی شہادت ملنے کے بعد پریس کانفرنس میں چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ (یکم رمضان المبارک 1436 ہجری) جمعہ 19 جون کو ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا کل روزے کا اعلان

دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 18 جون کو پہلا روزہ ہوگا۔

یوں ہر سال کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور فاٹا کے مختلف حصوں میں اس سال بھی ملک کے دیگر حصوں سے ہٹ کر پہلے روزہ رکھنے کی روایت اس سال بھی برقرار رہی۔

سرکاری اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے درمیا ن شدید اختلافات نئی بات نہیں، یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے، اور دونوں کمیٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کی شہادتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔

یوں تو صوبہ سرحد میں چارسدہ، مردان اور جنوبی اضلاع میں مقامی طورپر رویت ہلال کی بہت سی کمیٹیاں قائم ہیں جو ہر سال اپنے طور پر فیصلے کرتی رہی ہیں۔ تاہم ان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی کمیٹی کو سب سے زیادہ بااثر خیال کیا جاتا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی رمضان کا آغاز کرتے ہیں اور عید الفطر مناتے ہیں۔ اس کمیٹی کا صوبہ کے دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے ساتھ بھی رابطے قائم ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jun 18, 2015 01:06am
مفتی منیب الرحمان نے حسب روایت چاند نظر نہ انے کا اعلان کردیا ان کو کبھی بھی پہلی رات کا چاند نظر نہیں ایا اور نہ آئندہ آئےگا مفتی پوپلزئی بھی اپنے روایت پر قائم رہے باقائدہ شہادتیں لیں اور رمضان کا فیصلہ کردیا مفتی منیب الرحمان کبھی بھی سعودیہ کے ساتھ عید رمضان نہیں کریگا یہ بات پر پاکستانی جانتا اور سمجھتا ھے انکے وجوہات ھیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں اس کے باوجود پوپلزئی پر تنقید ھوتی ھے جو بلا جواز ھے تنقید کرنے والوں میں میڈیا کا اھم رول ھے ہمیشہ پوپلزئی کو مود الزام ٹہرایا جاتا ھے جو کہ متعصبانہ رویہ ھے خیبرپختونخوا کے لوگ بھی مسلمان ھیں دین سے لگاؤ رکھتے ھیں آخر کیا بات ھے کہ انکی شہادت کو نہیں مانا جاتا ھے اس پر کسی بھی میڈیا چینل نے سنجیدگی سے پروگرام نہیں کیا پاکستان ھندوستان بنگلہ دیش کے علاوه باقی تمام اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں مسلمان سعودیہ کے ساتھ رمضان عید کرتے ھیں
dr waheed Jun 18, 2015 08:49am
Ramadan moon sighting is a longstanding issue,and I think mufti munib is the centre of this problem.i think only the govt of Pakistan can solve this issue permanently if they want.

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024