• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

راولپنڈی: گھر میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک

شائع June 17, 2015
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں ... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں ... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
گھر کے مالک کا اپنے بہنوئی سے جائیداد کا تنازع بھی چل رہا تھا ... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
گھر کے مالک کا اپنے بہنوئی سے جائیداد کا تنازع بھی چل رہا تھا ... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں پیش آیا۔

مرنے والوں میں میاں بیوی اور پانچ بچے شامل ہیں ۔

ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ شوکت، ان کی 32 سالہ بیوی عائشہ اور ان کے بچے ساڑھے 4 سالہ فاطمہ، 6 سالہ عثمان، 8 سالہ محسن ، 10 سالہ عمر اور14 سالہ حسن شامل ہیں۔

نیچے والے پورشن میں ان کے بہنوئی انجم شہزاد رہائش پذیر تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ۔

آتشزدگی سے 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ۔۔۔ ڈان نیوز اسکرین گریب
آتشزدگی سے 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ۔۔۔ ڈان نیوز اسکرین گریب

آگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے شوکت اشرف چیمہ کے سسر شیخ حمید کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی عائشہ سے شوکت کی دوسری شادی تھی جبکہ شوکت کا اپنے بہنوئی انجم کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔

پولیس نے اس پہلو کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ چکلالہ روالپنڈی اسلام آباد کے متمول علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پر زیادہ تر کاروباری افراد کا یا ریٹائرڈ اعلیٰ سرکاری افسران کی رہائش گاہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024