• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جے ایف 17 تھنڈر طیارے ’پیرس ایئر شو‘ میں شریک

شائع June 15, 2015
پاکستان اور چین کی اشتراک سے تیار کیا جانے والا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ — فائل فوٹو/ پی پی آئی
پاکستان اور چین کی اشتراک سے تیار کیا جانے والا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ — فائل فوٹو/ پی پی آئی
پاکستان اور چین کی اشتراک سے تیار کیا جانے والا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ — فائل فوٹو/ اے پی پی
پاکستان اور چین کی اشتراک سے تیار کیا جانے والا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ — فائل فوٹو/ اے پی پی
جے ایف 17 تھنڈر — فائل فوٹو/ اے پی پی
جے ایف 17 تھنڈر — فائل فوٹو/ اے پی پی

کراچی: پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی فرانس میں منعقد ہونے والے 51 ویں 'پیرس ایئر شو' میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق جے ایف 17 کے پائلٹس نے ایئر شو میں شرکت سے پہلے ہر قسم کی ٹریننگ اور ڈرل مکمل کرلی ہے۔

پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیا گیا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اس سے قبل برطانیہ، چین، ترکی اور دبئی سمیت دنیا بھر کے کئی ایئر شوز میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں شرکت کیلئے روانہ

گذشتہ ہفتے پاکستان کے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے ساتھ پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل دستہ پیرس ایئر شو میں شرکت کے لیے پاکستان سے روانہ کیا گیا تھا۔

پیرس ایئر شو کا آغاز آج یعنی پیر سے ہوگا جو 21 جون تک جاری رہے گا۔

جے ایف - 17 تھنڈر ایک کثیر کردار طیارہ ہے جسے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون سے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

armaan Jun 15, 2015 11:58am
Kia Bat Hai... Long Live Pakistan Army

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024