• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راؤانوارکی ریکی کرنیوالے 4 مبینہ ملزمان ہلاک

شائع June 13, 2015
ایس ایس پی راؤ انوار  پر 45 دن میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
ایس ایس پی راؤ انوار پر 45 دن میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: ایس ایس پی راؤ انوار کی ریکی کرنے والے 4مبینہ ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق راؤ انوار ملیر کینٹ میں اپنی رہائشگاہ سے روانہ ہوئے تھے جس ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب ایک کار اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد کو ان کے قافلے میں موجود اہلکاروں نے روکا۔

کار میں سوار افراد راؤ انوار کے قافلے پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں دونوں کار سوار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ موٹر سائیل سوار افراد فرار ہو گئے۔

راؤ انوار کے قافلے میں شامل پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے افراد کا پیچھا کیا اور مبینہ مقابلے کے بعد ان دونوں افراد کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

چاروں مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں ہلاک ہونےو الا چاروں افراد دہشت گرد تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

مزید پڑھیں : ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

واضح رہے راؤ انوار پر گزشتہ ماہ بھی 2مئی کو مبینہ طور پر گلشن حدید کے قریب لنک روڈ پر حملہ کیا گیا تھا، اس مقابلے میں بھی 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے راؤ انوار پر ہونے والے حملوں میں حیرت انگیز طور پر کسی بھی پولیس اہلکار یا ان کی گاڑیوں کو کوئی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا جبکہ حملہ آور ہمیشہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 'را' کے تربیت یافتہ ایم کیو ایم کے 2 کارکن گرفتار

یاد رہےکہ یکم مئی کو راؤ انوار نے "را" کے 2 تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ان دونوں افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : الطاف حسین سے جان کو خطرہ ، راؤ انوار

اس کے 5 روز بعد راؤ انوار نے ملیر کینٹ تھانے میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے جان کا خطرہ ہونے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

راؤ انوار جان کا خطرہ ہونے کے باعچ بکتر بند گاری کا استعمال کرتے ہیں، وہ طویل عرصے سے ملیر میں تعینات رہے ہیں، 5 اپریل 2012 کو ملیر ہالٹ میں ان پر بم حملہ کیا گیاتھا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے البتہ راؤ انوار مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Javed Shah Jun 13, 2015 09:29pm
May Allah help us. Irony of the fact is that in our country diligent officers are labelled as mentally impaired. He seems one devoted officer and anti-state elements are after him. I think it's time that rangers' operation went all-out on terrorists.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024