• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایران و عراق کے زائرین کے لیے فیری سروس کا امکان

شائع June 12, 2015
پورٹس و شپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل۔ —. فائل فوٹو اے پی پی
پورٹس و شپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل۔ —. فائل فوٹو اے پی پی

کراچی: ایران اور عراق زیارت کے لیے جانے والے مسافروں کے لیے کراچی سے ایک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر پورٹس و شپنگ کی وزارت غور کررہی ہے۔

حال ہی میں پورٹس وشپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی صدارت میں ایک اجلاس پی این ایس سی کے آفس میں منعقد ہوا، جس کے دوران مطلع کیا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک تیز رفتار کارگو فیری سروس بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک قومی جذبے کے تحت حکومت زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سروس فضائی سفر کے مقابلے میں سستی ہوگی، اور یہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے والے لوگوں کے لیے یہ بہترین متبادل راستہ ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے نجی شعبے کو حصہ اس طرح کے منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

اس اجلاس میں ڈائریکٹر پورٹس اینڈ شپنگ عارف الہٰی اور اس وزارت کے دیگر اعلیٰ سطح کے حکام نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024