• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

گلگت بلتستان اسمبلی: مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

شائع June 10, 2015
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: پیر کو منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 24 میں سے 14 نشستیں حاصل کرلی ہیں، چنانچہ اس اسمبلی میں وہ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے دو نشستیں، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف، پیپلزپارٹی اور اسلامی تحریک نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔ تین آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار جعفر اللہ نے جی پی ایل اے-1 کی نشست پر کامیابی حاصل کی، حفیظ الرحمان نے جی بی ایل اے-2 سے، ڈاکٹر اقبال نے جی بی ایل اے-3 سے، میر غضنفر نے جی بی ایل اے-6، حاجی تابان نے جی بی ایل اے-7، حاجی فدا محمد نے جی بی ایل اے-9 سے، اقبال حسن نے جی بی ایل اے-11، غلام حسین نے جی بی ایل اے-23 سے، فرمان علی نے جی بی ایل اے-13 سے، برکات جمیل نے جی بی ایل اے-14 سے، حیدر خان نے جی بی ایل اے-17 سے، ابراہیم ثانی نے جی بی ایل اے-22 سے اور محمد وکیل نے جی بی ایل اے-18 کی نشست سے کامیابی حاصل کی۔

اسلامی تحریک کے محمد علی حیدر جی بی ایل اے-4 کی نشست سے منتخب ہوئے، مجلس وحدت المسلمین کے حاجی رضوان جی بی ایل اے-5 سے، پی ٹی آئی کے راجہ جہانزیب جی بی ایل اے-21 جبکہ پیپلزپارٹی کے عمران ندیم جی بی ایل اے-12 کی نشست سے کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدواروں میں نواز خان نے جی بی ایل اے-19 کی نشست سے کامیابی حاصل کی، فدا خان نے جی بی ایل اے-20 سے جبکہ حاجی عزیز جی بی ایل اے-16 کی نشست سے کامیاب ہوئے۔

اسی دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گلگت بلتستان میں پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کی تعریف کی۔

ایک بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اس خطے کے لوگوں کے تعاون کو بھی سراہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

بلوچ Jun 10, 2015 11:55am
ابھی کیا کھیں گے عمران خان صاحب ان "دھاندلیوں" کے بارے میں.....

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025