• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پرویز خٹک استعفیٰ نہیں دیں گے: عمران خان

شائع June 9, 2015
۔ —. فائل فوٹو آئی این پی
۔ —. فائل فوٹو آئی این پی

اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

کل سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پارٹی کی حکومت کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے صوبے میں حال ہی میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنی اس پیشکش کا بھی اعادہ کیا کہ اگر حزبِ اختلاف کی جماعتیں چاہیں تو صوبے میں دوبارہ انتخابات بھی کراوئے جاسکتے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام فضل کا کہنا ہے کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات اس وقت ممکن نہیں ہوسکتے جب تک کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ استعفےٰ نہیں دے دیتے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’آزادانہ و منصافانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیکن پی ٹی آئی کی حکمران جماعت ان کے تحفظات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، جہاں تک صوبائی حکومت کرسکتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ صوبائی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیوں استعفیٰ دیں؟

جے یو آئی ایف اور اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی کانفرنس میں دو پارٹیوں کی شرکت سے انکار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ’دوہرے معیار‘ رکھتے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Yusuf Awan Jun 09, 2015 10:36am
Tit for tat!
Kashif Jun 09, 2015 02:50pm
As you sow, so shall you reap
Israr Muhammad Khan Yousafzai Jun 09, 2015 07:57pm
دوسروں پر دھاندلی کا الزام لگانے والے خود دھاندلی میں پکڑ ے جاچکے ھیں اور تسلیم بھی کررہے ھیں دوبارہ الیکشن کو تیار ہیں 2013 کے الیکشن نگران حکومت نے کرائے تھے اور اپ استعفی نواز شریف سے مانگ رہے تھے موجودہ بلدیاتی الیکشن اپ کی حکومت نے کرائے ھیں اس لئے اپوزیشن کا مطالبہ جائز ھے اب حان صاحب خود فیصلہ کریں کہ معیار کس دہرا ھے اپ کا نواز شریف سے استعفی مانگنا درست ھے اور اپوزیشن کا کے پی کے حکومت سے مستعفی ھونے کا مطالبہ علط ھے. عجیب منطق ھے عمران کا

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024