• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گلگت بلتستان انتخابات: نواز لیگ کو برتری

— ڈان نیوز اسکرین گریب
— ڈان نیوز اسکرین گریب

گلگت/ اسکردو : مسلم لیگ نواز نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق دیگر جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نصف شب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز لیگ نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 7، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے چار اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک نشست اپنے نام کی۔

گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلزپارٹی کے رہنماءسید مہدی شاہ کو جی بل ایل اے ۔ سات (اسکردو ون) میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پی ٹی آئی کے راجا جلال حسین مقدون 3219 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کیے ہوئے تھے جبکہ نواز لیگ کے حاجی اکبر نے نصف شب تک 3166 ووٹ حاصل کرلیے تھے۔

گلگت میں ن لیگ کے ایڈووکیٹ اقبال نے جی بی ایل اے ۔ تھری سے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے محمد علی اور رضوان علی نے جی بی ایل اے۔ فور اور فائیو سے کامیابی حاصل کی۔

مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد وکیل نے جی بی ایل اے۔ اٹھارہ (دیامر) کی نشست جیتی، پی پی پی کے امجد حسین کو جی بی ایل اے۔ ون پر برتری حاصل تھی جبکہ نواز لیگ کے امیدوار حفیظ الرحمان اور میر غضنفر جی بی ایل اے۔ ٹو اور جی بی ایل اے۔ سکس پر برتری حاصل کیے ہوئے تھے۔

اسی طرح بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کے امتیاز حسین نے جی بی ایل اے۔ ایٹ (اسکردو ٹو) پر کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کے فد محمد نشہید نے جی بی ایل اے۔ نائن (اسکردو تھری)، ایم ڈبلیو ایم کے راجا ناصر علی خان نے جی بی ایل اے۔ ٹین (اسکردو۔ فور)، مسلم لیگ ن کے اقبال حسن نے جی بی ایل اے۔ الیون (اسکردو فائیو)، پی پی پی کے عمران ندیم نے جی بی ایل اے۔ ٹوائیلو (اسکردو سکس)، مسلم لیگ ن کے محمد حسین ایڈووکیٹ نے جی بی ایل اے۔ ٹوئنٹی ٹو (گانچھے ون)، ن لیگ کے ابراہیم شانی نے جی بی ایل اے۔ ٹوئنٹی تھری (گانچھے ٹو) اور مسلم لیگ ن کے ہی محمد شفیق نے جی بی ایل اے۔ ٹوئنٹی فور (گانچھے تھری) سے میدان مارا۔

یہ انتخابات پورے خطے میں پرامن انداز سے فوج کی زیرنگرانی ہوئے۔ پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا اور اس کا اختتام چار بجے شام کو ہوا۔ ساتوں اضلاع کے لگ بھگ تمام پولنگ اسٹیشنز پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

اسکردو کے بیشتر حلقوں مٰں خواتین کے اندر کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ مجمعی طور پر 279 پولنگ اسٹیشنز میں انتخابات کے انعقاد کومنصفانہ، شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے آٹھ سو فوجی اور 950 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔

اے ایف پی کا اضافہ : گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سید طاہر علی شاہ نے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقے سے کسی بھی قسم کی دھاندلی یا بے ضابطی کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں اور کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کا ٹرن آﺅٹ کافی زیادہ رہا جو ظہار کرتا ہے کہ خطے کے لوگ اپنے سیاسی اور جمہوری حقوق سے آگاہ ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

عادل عمر Jun 09, 2015 07:41pm
ڈان گلگت کی ٹیم کی یہ رپورٹ کافی غلط ہے ۔ اسی رپورٹ سے ادارے کی بدنامی ہوتی ہے ۔ یا تو اپنی ٹیم کی بہتر تربیت کریں ۔یا ٹیم کے اراکین کو تبدیل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024