راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس کا نام تبدیل
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتوار کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کا نام تبدیل کرکے اسے پاکستان میٹرو بس سروس رکھنے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ اس سروس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے جمعے کے روزکیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس منصوبہ: 'پاکستان بدل رہا ہے'
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے تمام 14 میٹرو اسٹیشنز پر کھانے پینے کی سروسز مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا جنہیں آئندہ تین ماہ کے دوران شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اس سروس کا مقصد دور دراز کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ سروس کے کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 68 بسیں آپریشنل ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ معیار پر سمجھوتہ نہ ہو۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے میٹرو بس میں ایک 'عام' مسافر کی طرح سفر کیا اور لائن میں لگ کر ٹکٹ خریدا۔
تبصرے (2) بند ہیں