• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں شرکت کیلئے روانہ

شائع June 7, 2015
—  اے پی پی فائل فوٹو
— اے پی پی فائل فوٹو
—  اے پی پی فائل فوٹو
— اے پی پی فائل فوٹو
—  پی پی آئی فائل فوٹو
— پی پی آئی فائل فوٹو
—  پی پی آئی فائل فوٹو
— پی پی آئی فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان کا تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں اور پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کے لیے روانہ ہوگیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان ایئرکمانڈر ایس ایم علی کے مطابق فرانس کی ائیروسپیس انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اکیاونویں ائیرشو کا آغاز 15 جون سے پیرس میں ہو گا اور یہ 21 جون تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارہ فضائی مظاہرے میں شرکت کرے گا جب کہ دیگر دو نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیے گیا جے ایف 17 تھنڈر اس سے قبل بھی برطانیہ، چین، ترکی اور دبئی سمیت دنیا بھر کے کئی ائیر شوز میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکا ہے۔

جے ایف - 17تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے جسے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون سے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024