• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دانتوں کو جگمگائیں ان 11 طریقوں سے

شائع July 26, 2015 اپ ڈیٹ February 10, 2016
ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جو آپ کی خوبصورتی کو چارچاند لگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو
ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جو آپ کی خوبصورتی کو چارچاند لگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو

سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں تاہم کیا آپ نے کبھی قدرتی طریقوں یا غذاﺅں کے بارے میں سوچا جو آپ کے دانتوں کو موتیوں کی طرح سفید کرسکتے ہیں؟

درحقیقت موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو رنگوانا وغیرہ۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں، درحقیقت اسٹرابری سے لے کر پاپ کورن وغیرہ بھی یہ کام بخوبی کرسکتے ہیں۔

تو ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جو آپ کی خوبصورتی کو چارچاند لگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

دانتوں کو کھانے یا بیکنگ سوڈا سے صاف کرنا

اپنے باورچی خانے سے بیکنگ سوڈا کو نکال کر باتھ روم میں منتقل کردیں، یہ سفید سفوف جو کہ بیشتر ٹوتھ پیسٹس کا حصہ ہوتا ہے، قدرتی طور پر دانتوں کی سفیدی واپس لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملائیں اور پھر اپنے دانتوں پر ٹوتھ برش کی مدد سے لگائیں۔ اس سے دانتوں کی سفیدی بتدریج بحال ہونے لگتی ہے اور اس کو معمول بنالینے سے کچھ عرصے میں دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگتے ہیں۔

اسٹرابریز کا استعمال

اسٹرابریز کے داغ ہوسکتا ہے کہ کپڑوں سے نہ ہٹ سکیں مگر دانتوں پر ان کا اثر بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس پھل میں شامل مالیس ایسڈ قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، تاہم بس اس کو کھائیں اس کو دانتوں پر چپکنے نہ دیں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

نمکین گرم پانی

نمکین پانی نہ صرف دانتوں کو قدرتی طور پر صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ مسوڑوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ ایک چائے کا چمچ نمک ایک کپ گرم پانی میں شامل کریں، پھر اسے ٹھنڈا کرکے ماﺅتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔

پنیر کا استعمال

پنیر بھی دانتوں کی صفائی کے لیے ایک زبردست قدرتی غذا ہے جو دانتوں کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پنیر میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے اور اس میں سطح کی صفائی کا اسٹرکچر بھی شامل ہے خاص طور پر سخت پنیر میں جیسے شیڈر چیس وغیرہ۔

دانتوں کو دھونے کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال

ایک چمچ ناریل کے تیل سے دانتوں کو دھو لیں کیونکہ یہ عمل انہیں داغ دھبوں سے بچاتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کا یہ جس حد تک ممکن ہو دیر تک کریں خاص طور پر 15 منٹ مثالی وقت ہے، اس سے بیکٹریا کے خاتمے اور اس پر گندگی کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔

دودھ کا زیادہ استعمال

دودھ میں موجود کیلشیئم دانتوں کی سطح اور اسٹرکچر کو مضبوط کرتا ہے جبکہ جبڑوں کی ہڈی بھی مضبوط ہوتی ہے۔ تاہم دودھ کے ساتھ ساتھ لیموں پانی یا ٹانک واٹر بھی دانتوں کی جگمگاہٹ کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پاپ کورن

پاپ کورن کو صفائی والی غذا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اس کے سخت کونے دانتوں پر سے بیکٹریا کو ہٹانے یا صفائی کا کام کرتے ہیں، اگر کسی وجہ سے رات کو آپ اپنے دانتوں پر برش نہیں کرسکتے تو کوشش کریں کہ آخری غذا کے طور پر پاپ کورن کی کچھ مقدار کھالیں۔

چیونگم

چیونگم دانتوں کی صفائی میں اس طرح مدد کرتی ہے کہ وہ کونوں یا سوراخوں میں پھنس جانے والے ذرات کو نکال دیتی ہے، اس کے علاوہ یہ تھوک کی مقدار بڑھاتی ہے جس سے ایسا قدرتی ایسڈ دانتوں کی سطح کو ملتا ہے جو ان کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے۔ تاہم چینی سے پاک چیونگم کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

زبان کی صفائی مت بھولیں

ہماری زبان خوراک جیسے چائے اور کافی کے ذرات کو دبا لیتی ہے جس کے نتیجے میں اگر توجہ نہ دی جائے تو دانتوں کی بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر زبان کی صفائی نہ کی جائے تو دانتوں کے امراض کے باعث بننے والے بیکٹریا کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کا حل بہت آسان ہے یا تو اپنا برش زبان پر پھیر لیں یا زبان کی صفائی کے لیے ملنے والا آلہ گھر لے آئیں۔

ویسلین کا اپنے منہ کے اندر استعمال

کچھ مقدار میں ویسلین خواتین کے ہونٹوں پر لگی لپ اسٹک کو دانتوں میں منتقل ہونے سے روکتی ہے جو کہ کچھ عرصے بعد دانتوں پر داغ دھبوں کا باعث بن کر انہیں بدنما بنا دیتی ہے۔

روزانہ ایک سیب

سیب کو قدرت کا ٹوتھ برش بھی کہا جاتا ہے اور وہ دانتوں کی صفائی کے لیے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اگر کسی وجہ سے آپ دانتوں کی صفائی نہیں کرسکتے تو ایک سیب کو کھالیں جبکہ اس طرح کچی گاجریں یا کھیرا بھی بہترین متبادل ثابت ہوتے ہیں۔

تبصرے (9) بند ہیں

KH Jul 27, 2015 10:36am
very useful steps for cleaning teeth, thanks Dawn.
afser Jul 29, 2015 05:55am
no doubt your suggestion are very nice... but i think its costly. if u don't mind minimum salary in our country is Rs.13000 thousand, a person who has limited salary like Rs.13000 can't afford Apple, bubble. vasline, pop corn, coconut oil etc. you can check the rates of your mentioned products in market... please try to use your pen for poor people.
zircon Aug 10, 2015 08:36pm
Malomat both achi hoti hain
anwar ali khan Aug 11, 2015 01:57am
thanks a lot for this excellent information
aziz ur rehman Aug 11, 2015 09:34pm
the is good tips for teeth. if possible plz send more information for face cleaning.
shahid Nov 09, 2015 07:45am
Very good
Zaheer uddi Dec 31, 2015 03:32am
It's very good information for keeping good shining teeth every day for all groups of society thanks
QAS Dec 31, 2015 06:21am
Excellent ideas.. I appreciate. Stay blessed.
Farrukh Feb 13, 2016 12:40am
Thanks

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024