• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گلگت - بلتستان میں الیکشن، فوجی دستے تعینات

شائع June 6, 2015
گلگت بلتستان میں 8 جون کو ہونے والے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے تعینات — اے ایف پی فائل فوٹو
گلگت بلتستان میں 8 جون کو ہونے والے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے تعینات — اے ایف پی فائل فوٹو

اسلام آباد: گلگت - بلتستان اسمبلی کے لئے آٹھ جون کو ہونے والے انتخابات کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے تمام اضلاع میں فوج دستے تعینات کردیئے گئے۔

حکام کی جانب سے انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیے جانے پر گذشتہ مہینے مقامی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے گلگت -بلتستان اور دیامیر کے اضلاع میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن اور مقامی سول انتظامیہ نے انتخابات کے دوران فوج کی پولنگ اسٹیشنوں پر تعیناتی کے لئے درخواست کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی دستے انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز پر انتخابات کے دوران دھاندلی کرانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مبینہ دھاندلی کی روک تھام کے لئے پی ٹی آئی نے فوج کے زیر انتظام الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024