• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سرگودھا میں دھماکا، 2 "خود کش حملہ آور" ہلاک

شائع June 6, 2015
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ جائے وقوع کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ جائے وقوع کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
خیام چوک پر دہشت گردی کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب 2 مبینہ خودکش حملہ آور اپنی ہی بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوئے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
خیام چوک پر دہشت گردی کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب 2 مبینہ خودکش حملہ آور اپنی ہی بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوئے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں دھماکے سے دو مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے خیام چوک پر ہفتے کو دہشت گردی کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب 2 مبینہ خودکش حملہ آور اپنی ہی بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور آپس میں لڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران ایک حملہ آور کی جیکٹ پھٹنے سے دونوں موقع پر مارے گئے۔

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش جیکٹ باندھنے کے دوران ہوا۔

ہلاک ہونے والے مبینہ حملہ آوروں کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سرگودھا منتقل کردی گئیں۔

دھماکے کے بعد یونیورسٹی روڈ پر بھگدڑ مچ گئی اورعوام میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ جائے وقوع کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق علاقے میں بیٹری اور سلنڈرز کی دکانیں موجود ہیں اور دونوں مبینہ حملہ آور کچھ دن قبل آکر یہاں قیام پذیر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دھماکے کے مقام سے کچھ فاصلے پر سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) اور ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے دفاتر، پیٹرول پمپس، تعلیمی ادارے اور دیگر اہم عمارتیں قائم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024