آرمی چیف 4 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف 4 روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سری لنکا کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یہ پہلا سرکاری دورہ سری لنکا ہے، جو وہ اپنے سری لنکن ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا کی دعوت پر دعوت کررہے ہیں۔
جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا اور وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے ساتھ ساتھ سری لنکا کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف اپنے دورے کہ دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دفاع اور سلامتی سے متعلق تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی ایک بس پر حملے کے واقعے کے بعد منسوخ کردیا تھا۔
تبصرے (1) بند ہیں