• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستان کا بیان پاکستان کے معاملات میں مداخلت

شائع June 3, 2015
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ—۔فوٹو/ اے پی پی
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ—۔فوٹو/ اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات پر ہندوستان کے بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

قاضی خلیل اللہ نے بتایاکہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے، ہندوستان کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل آزاد اور غیر جانبدار استصواب رائے کے ذریعے ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت ہندوستان نے کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کے استحکام کے لیے مقبوضہ کشمیر میں 7لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان ظلم اور جبر کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے اور اسلحے کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کروائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ تنازع کشمیر کی وجہ ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ماننے سے انکار ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گلگت بلتستان کو ہندوستان کا حصہ قرار دیا تھا اور وہاں قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات پر اعتراض کیا تھا۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024