• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

نائجیریا: بازار میں بم دھماکا، 50 افراد ہلاک

شائع June 2, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

میدوگری:نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کے ایک مصروف گوشت بازار میں بم دھماکے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک عسکری ذرائع نے بتایا کہ بازار میں تقریباً دوپہر ایک بجے ایک قصاب کے پھٹے کے نیچے نصب بم پھٹنے سے خریدار اور راہ گیر ہلاک ہوئے۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دھماکوں پر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کی چھاپ نظر آئی۔

بوکوحرام کی جانب سے افریقہ کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک میں نظام خلافت لانے کی کوششوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ کے قریب بے گھر ہو گئے۔

ایک طبی رضاکار نے بتایا کہ شہر کے ٹیچنگ ہسپتال میں 31 جلی ہوئی لاشیں منتقل کی گئیں جبکہ متعدد شدید زخمی افراد کو بھی یہاں لایا گیا۔

جائے وقوعہ سے کچھ میٹر دور موجود ایک کالج طالب علم ابو بکر محمد نے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکے سے ان کے سکول کی عمارت لرز اٹھی اور وہ وہں سے بھاگ اٹھے۔’میں فوجی گاڑیاں پہنچتے ہوئے بھی دیکھیں‘۔

گزشتہ کچھ مہینوں میں چاڈ اور نائجیرین فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بوکو حرام کو 2014 میں قبضہ میں آنے والے علاقوں سے نکلنا پڑا۔

اس ناکامی کے بعد بوکو حرام نے دوبارہ گوریلا حکمت عملی کا سہارا لے لیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Kamal Jun 02, 2015 10:29pm
نائیجیریا کو خالص اسلامی مملکت بنانے کی دعویدار ، بوکو حرام کے ساتھ منسلک جرائم کی ایک طویل فہرست ہے۔ دہشت و خوف کے سوداگر ، دہشتگرد و انتہاپسند ایک مکمل نظام کے تحت کام کرتے ہیں، ۔ دہشتگردی ایک طوفان ہے جوکہ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ مذہب اب امن نہیں خوف کا نام ہے۔ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم نائجیریا کے متعدد قصبوں اور علاقوں میں تشدد کی مہم شیطانی، وحشیانہ کارروائیوں میں حملے، قتل عام، اغوا، تشدد، خواتین، بچوں پر حیوانیت سفا ظلم و زیادتی، اور سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی کرنا شامل ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔ ہتھیار وہی لوگ اُٹھاتے ہیں جن کی علمی و فکری اساس کمزور ہوتی ہے اور وہ جہالت و عصبیت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو اسلام نے باغی قرار دیا ہے جن کا ٹھکانہ جہنم ہے۔۔ بوکو حرام اور اس جیسی اور نام نہاد تنظیمیں صرف اور صرف اسلام کو بدنام کر رہی ہیں۔ جو کوئی کسی جان کو بغیر جان کے (بدلہ کے) یا زمین میں فساد کے مار ڈالے تو گویا اُس نے تما م لوگوں کو مار ڈالا” سورۃ المائدۃ آیت 32

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024