سی پی ایل چیف عہدے سے مستعفی
کراچی: سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے سربراہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے سےاغوا برائے تاوان کے پیش آنے والے واقعات میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر استعفیٰ طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: رینجرز نے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، احمد چنائے
یاد رہے کہ احمد چنائے گذشتہ ساڑھے 3 سال سے سی پی ایل سی کے چیف تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مشاورت سے نئے سی پی ایل سی چیف کے نام کا اعلان کریں گے۔
اس حوالے سے گورنر سندھ عشرت العباد نے سندھ کی صوبائی حکومت سے نام بھی طلب کر لئے ہیں۔












لائیو ٹی وی