• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

پی کے 95 میں دوبارہ انتخابات کا حکم

شائع June 2, 2015
پی کے 95 کی یہ نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی—۔فائل فوٹو/ آئی این پی
پی کے 95 کی یہ نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی—۔فائل فوٹو/ آئی این پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے کے باعث نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ ماہ 7 مئی کو صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر پر ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مذکورہ حلقے سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی سردار بہادر دوسرے نمبر پر رہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پی کے 95 میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ حلقے میں 53 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جنہوں نے اپنا حق رائے استعمال نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی کے 95 ضمنی انتخاب: جماعت اسلامی کامیاب

پی کے 95 میں ایک لاکھ 27 ہزار 96 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 53 ہزار خواتین شامل ہیں تاہم خواتین کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔

اس سے قبل یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ قبائلی جرگے نے خزانہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹنگ سے روک دیا جہاں 1000 خواتین رجسٹرڈ تھیں۔

مذکورہ نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025