• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستانی’عسکریت پسند‘ اگلے مہینے کینیڈا سے بے دخل

شائع June 1, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اوٹاوا: پاکستان کے ایک کالعدم فرقہ ورانہ گروپ کے ایک رکن کو اگلے مہینے کینیڈا بدر کر دیا جائے گا۔

روزنامہ نیشنل پوسٹ کے مطابق، محمد عقیق انصاری نے انتاریو میں واقع اپنے گھر کے تہہ خانے میں بیس ہزار کینیڈین ڈالرز مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود جمع کر رکھا تھا ۔

2007 سے کینیڈا میں رہائش پزیر عقیق کی مستقل رہائش واپس لیے جانے کے بعد انہیں گزشتہ مہینے ملک بدر کرنے کے حکم جاری ہوا تھا۔

امیگریشن اور ریفیوجی بورڈ نے انہیں اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے پر ’سیکیورٹی بنیاد‘ پر کینیڈا میں ناقابل قبول قرار دے دیا تھا۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی نے پیر کےروز کینیڈین امیگریشن بورڈ کو عقیق کی ملک بدری کے احکامات سے متعلق آگاہ کیا۔

دوسری جانب، مارچ میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ٹورانٹو کے جہانزیب ملک اپنی قسمت کے فیصلے کا انتظار کر رہےہیں۔

ان پر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے اور دو مالیاتی عمارتوں کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

کینیڈین حکام نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے بجائے ملک بدر کرنے کیلئے امیگریشن اور ریفیوجی بورڈکے سامنے پیش کر دیا تھا۔اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024