• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

خیبر پختونخوا میں انتخابی تشدد، 11 افراد ہلاک

شائع June 1, 2015
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ضلع ٹانک میں انتخابات میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے والے افراد پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کے حمایتی جیت کی خوشی میں جشن منارہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ منتظر خان نامی شخص کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کے پی بلدیاتی الیکشن، فائرنگ سے چھ ہلاکتیں

ضلع کوہاٹ میں بھی فائرنگ کے اسی طرح کے ایک واقعہ میں 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار زیب اللہ اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024