• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

نیلم جہلم پروجیکٹ پر دھماکا، 4 مزدور ہلاک

شائع June 1, 2015
مظفرآباد کے قریب مجہوئی سائٹ پر ایک سرنگ میں ہونے والے اس دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
مظفرآباد کے قریب مجہوئی سائٹ پر ایک سرنگ میں ہونے والے اس دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ کی مجہوئی سائٹ پر سرنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پیر کو ہونے والے اس دھماکے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والے مزدوروں کا تعلق آس پاس کے علاقوں سے تھا۔

اس واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم بورنگ مشین سے کھدائی کے دوران کسی جگہ گیس جمع ہونے کے سبب ایسے دھماکے ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو بھی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا ایک زیر تعمیر ستون گرگیا تھا، جس کے نتیجے میں چینی انجینیئر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں 5 مقامی مزدور زخمی بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 274.882 ارب روپے کی لاگت کے اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں نے 2016ء تک کی مہلت مانگی تھی جو وسائل کی فراہمی سے مشروط تھی۔

تاہم وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ان اداروں کو مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے 15-2014 میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

چونکہ گزشتہ کئی برس سے اس منصوبے پر کام نہیں ہورہا تھا، لہذا اس تاخیر کی بناء پر اس منصوبے کی لاگت بڑھتے بڑھتے 275 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Jun 01, 2015 11:34pm
سب سے پہلے یہ دیکھا جائے کہ قومی نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پجیرو‘ پراڈو‘ بلٹ پروف گاڑیاں نیلم جہلم پراجیکٹ کے فنڈز سے خریدی جاتی رہیں لیکن کسی نے اس کا نوٹس لینا مناسب نہ سمجھا۔ اب اسکی لاگت بڑھتے بڑھتے نندی پور پاور پراجیکٹ کی طرح چار گنا بڑھ چکی ہے۔ کیا کوئی محب وطن مخلص اور عوام دوست اس بے ضابطگی‘ تاخیر اور پیسوں کے کئی گنا ضیاں کا نوٹس لے گا؟؟ یا عوام ہمیشہ کی طرح ہر کرپشن پر اللہ سے ہی انصاف کی دعا کریں یا آرمی سے مدد مانگیں۔ کاش یہ سیاستدان اپنی ساکھ کی بہتری کیلئے بے شک کچھ نہ کریں لیکن کم از کم مملکت خداداد پاکستان کیلئے تو کچھ بہتر کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024