• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کی امریکی باکسر کے خلاف کامیابی

شائع May 30, 2015
عامر خان کی یہ مسلسل  پانچویں کامیابی ہے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
عامر خان کی یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان امریکی باکسر کرس ایلگری  میں مقابلہ ہوا ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان امریکی باکسر کرس ایلگری میں مقابلہ ہوا ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز

نیو یارک: برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی حریف کو شکست دے دی۔

ویلٹر ویٹ مقابلے میں پاکستانی نژاد عامر خان نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے امریکی باکسر کرس ایلگری کو شکست دی ۔

کرس ایلگری کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے صدی کا سب سے مہنگا باکسنگ مقابلہ جیتنے والے مے ویدر سے بھی مقابلے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ امریکا کے فلائیڈ مے ویدر نے جیت لیا

نیویارک کے بارکلے سینٹر میں دونوں حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں عامر خان کو فتح ملی ہے۔

عامر خان نے امریکی باکسر کو 111-117 ، 111 – 117 اور 113-115 سے شکست دی، یہ ان کی مستقل پانچویں کامیابی ہے۔

کرس ایلگری کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل ان کو ماکو میں فلپائن کے مانے پچیکو نے شکست دی تھی، پچیکو کو باکسنگ کے صدی کے سب سے بڑے مقابلے میں میویدر نے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں : عامر خان کی مے ویدر سے مقابلے کی خواہش

عامر خان اس سے پہلے پروفیشنل کیرئیر میں 30 فتوحات سمیٹ چکے ہیں جن میں سے 19 مقابلوں میں انہوں نےاپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

کامیابی کے بعد عامر خان کا مے ویدر کو چیلنج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اگلا مقابلہ میویدر سے کرنا چاہتا ہوں۔

کرس ایلگری سے ہونے والے 8 راؤنڈز کے مقابلے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کامیابی کے خواہشمند تھے مگر میں یہاں آیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwanullah May 30, 2015 01:23pm
Amir khan zidabad hamra pakhair ha as par

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024