• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

شائع May 29, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان: دربان کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربان میں گشت کرنے والی پولیس وین پر مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی اعظم اور منیر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروں اے ایس آئی عبدالستار اور سپاہی شاہ جہان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024